میرا میانوالی
فیس بک کا کلچر تبدیل کر کے اسے معلومات اور رھنمائی کا ذریعہ بنانے کا آغاز مرحوم ظفرخان نیازی اور پروفیسر اشرف علی کلیار صاحب نے کیا - پھر میں بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالنے لگا -
اب تو ماشآءاللہ اچھا لکھنے والوں کی ایک ٹیم یہ کام کر رھی ھے - اس ٹیم کے سب سے مقبول قلمکار ڈاکٹرحنیف نیازی ھیں - وہ انسانی رشتوں کے تقدس، تحفظ اور ذمہ داریوں کی باتیں بہت دلنشیں انداز میں کرتے ھیں - بہت مؤثر اندازمیں استاد شاگرد ، والدین اور اولاد جیسے نازک رشتوں کی نزاکتوں کا احساس دلاتے ھیں - ان کا ذاتی کردار نوجوان نسل کے لیے رول ماڈل ھے -
عصمت گل خٹک سینیئرصحافی بھی ھیں بہت اچھے شاعر بھی - فیس بک پر سیاسی اور سماجی رویوں ، منافقتوں اور حماقتوں کی نشان دہی بہت مؤثر انداز میں کررھے ھیں - شروع میں میری طرح یہ بھی فیس بک سے کچھ الرجک تھے - پذیرائی ملی تو سمجھ گئے کہ لوگوں کو میری تحریروں کی ضرورت ھے - اب تقریبا باقاعدہ لکھ رھے ھیں -
وقاراحمدملک بہت اچھے افسانہ نگار اور بہت اچھے ٹیچر ھیں - ان کی تحریریں بھی بہت دلکش اور مقبول ھیں - انگریزی اور اردوادب کے بارے میں قیمتی معلومات فراھم کرتے رھتے ھیں -
جن ھم قلم ، ھم قدم دوستوں کی پکچرز مل سکیں ان کا ذکر آج ھؤا - دوچار دوستوں کا ذکر باقی ھے ، وہ انشآءاللہ کل -
میرے لیے یہ خوشی کی بات بھی ھے ، فخر کی بھی ، کہ میانوالی کے نوجوانوں نے فیس بک کا کلچر تبدیل کر دیا ، اور اب اس کی تزئین و آرائش میں مشغول ھیں -
--------------------------------------- رھے نام اللہ کا -----------------------------------------

Comments
Post a Comment