" 2018 اور رب ذوالجلال کی مہربانیاں !"
ویسے تو
پروردگار عالم کی مہربانیاں گننا ناممکن ہے
لیکن
سوچا کیوں نہ
اس مہربان کی عطائیں شمار کرنے کو رواج دیا جائے۔۔

2018 کے شروع سے آخر تک
سب گھر والے خوب صحت مند رہے، شکر گزار رہے۔۔
چھوٹے بھائی کو کینسر تشخیص ہوا
اور ڈیڑھ مہینے کے اندر اندر شفاء اس کا مقدر ٹھہری۔۔

پورا سال
بھائیوں میں اضافہ ہوتا رہا، دوستوں میں اضافہ ہوتا رہا۔۔
ہزاروں دلوں میں پلاٹ لیے، گھر تعمیر کیے۔۔
کئی احباب کی خوشیوں میں
مور بن کر ناچا اور کئی احباب کے دکھوں پہ آنسو بہائے۔۔

بیسیوں سکولوں، کالجوں اور محفلوں میں جانا ہوا۔۔
ہزاروں چھوٹے بھائیوں کے سامنے
رب ذوالجلال کی عطائیں شمار کرنے کا موقع ملا
اور
ان تک
سید عطا محمد شاہ مرحوم کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے،
اندھیروں سے اجالوں تک پہنچنے کے راز پہنچائے۔۔

2012 اور پھر 2018 ماڈل کاریں عطا ہوئیں۔۔
اسکندرآباد میں
6 سال کی قلیل مدت کی پرائیویٹ ڈینٹل پریکٹس کے بعد
کوٹھی بنانے کی بجائے، پلاٹ لینے کی بجائے،
میانوالی شہر میں
تقریبا 40 لاکھ مالیت کا
سرگودھا ڈویژن کا جدید ترین ڈینٹل کلینک بنانے کا شرف حاصل ہوا، جس کا افتتاح میرے اساتذہ کرام نے کیا۔۔
جس سے
اپنی مٹی اور اپنے ضلع کے باسیوں تک جدت کے ساتھ
اپنے پروفیشن کو پہنچانے کا موقع ملا۔۔

موساز آڈیٹوریم (ٹیچرز ہال) کی صورت میں
اپنے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع ملا۔۔

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان کا ضلعی صدر منتخب ہوا،
گو کہ
اس پلیٹ فارم سے اپنے ضلع کے لیے کچھ خاص نہ کر پایا۔۔

محمد عیسی خان کے روپ میں
رب ذوالجلال کی طرف سے تحفہ پہنچا۔۔
رب ذوالجلال کی طرف سے تحفہ پہنچا۔۔
اسی سال ہی
باقاعدگی سے
روزانہ اپنے ماں باپ کے ہاتھ چومنے اور انھی ہاتھوں کو اپنی آنکھوں پر لگانا نصیب ہوا۔۔

جس دور میں
ہم ڈاکٹرز اپنے مریضوں کو
اپنی جاگیر سمجھ بیٹھتے ہیں
اور ڈرتے رہتے ہیں کہ
یہ مریض کسی اور ڈاکٹر کے پاس نہ چلے جائیں،
چھوٹے بھائی ڈاکٹر ذیشان کالاباغ کو
اپنا فیملی ڈینٹل کلینک اسکندرآباد پیش کر دیا تاکہ
وہ بھی
اپنے علاقے میں لوگوں کی خوب خدمت کر سکیں
اور انھیں بھی
میری طرح ادھار لے کر پہلا پہلا کلینک نہ بنانا پڑے۔۔

میانوالی کے
2 بیٹوں کے سارے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا شرف بھی نصیب ہوا۔۔

پورا سال جو بھی ملا،
اس کی پیرومرشد جتنی عزت کرنے کی ہمت بھی ملی رہی۔۔

سارا سال
فیس بک پر تحاریر،
ہزاروں آنکھوں میں آنسو بن کر چھلکتی رہیں اور ان آنکھوں کو امیدوں کا سرمہ لگاتی رہیں۔۔
ماں باپ، اپنے اساتذہ کرام اور اپنے محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتی رہیں۔۔

الحمداللہ رب العالمین۔۔
بےشک ! تو ہی پاک ہے
اور تیرے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسوہ حسنہ ہی ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ ہے۔۔

_____ موساز _____

Comments
Post a Comment