" شرینڑیاں، پھلیاں، پتاسے تے ٹانگری !" آج صبح سویرے بشیر احمد دھوبی ڈینٹل زون میانوالی پر آئے تو کمال یادوں کی بارات بھی ساتھ لے آئے۔۔ یہ بھائی جان ضلع میانوالی کی پیاری دھرتی موچھ سے تعلق رکھتے ہیں۔۔ ان جیسے موچھ کے بیسیوں ڈرائیور بھائی اور کلینڈر بھائی میری ڈاکٹری کے سفر میں برابر کے حصہ دار ہیں کیونکہ ایف ایس سی کے دنوں میں یہی وہ لوگ ہیں جو مجھے روکھڑی موڑ سے اپنی گاڑیوں پر مفت لے کر آیا جایا کرتے تھے۔۔ یہ سب بھائی مجھے بہت پیار کیا کرتے تھے اور دعاوں کے خزانے بھی لٹایا کرتے تھے۔۔ مجھے یاد ہے۔۔ ایف ایس سی پاس کرنے پر سب سے پہلے میں نے شرینڑیاں، پھلیاں، پتاسے تے ٹانگری، موچھ سٹینڈ میانوالی پر انہی بھائیوں کے درمیان ہی بانٹی تھیں کیونکہ یہ سب ڈرائیورز اور کلینڈرز اس وقت میرے سب سے بڑے محسن تھے اور میرے آخری سانس تک ویسے ہی بےمثال محسن رہیں گے، ان شاءاللہ۔۔ یہ سادہ لوگ عام لوگوں سے بہت مختلف ہیں۔۔ جب بھی ملتے ہیں، ایسے خوش ہو جاتے ہیں جیسے ان کا اپنا بھائی، ان کا ا...